: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور پارٹی کے
نائب صدر راہل گاندھی نے ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی کی برسی
پر آج انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ مسٹر راہل گاندھی نے محترمہ اندرا گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے
پارٹی ہیڈکوارٹر
سے اندرا گاندھی میموریل میوزیم تک مارچ نکالی۔ مسٹر گاندھی پارٹی کے سینئر رہنماؤں غلام نبی آزاد، آنند شرما اور کچھ دیگر
رہنماؤں کے ساتھ کانگریس ہیڈکوارٹر 24، اکبر روڈ سے اندرا گاندھی میموریل
میوزیم (ایک صفدر جنگ روڈ) تک پیدل پہنچے اور محترمہ گاندھی کو خراج عقیدت
پیش کیا۔